دیکھنا اب یہ ہو گا کہ حمزہ شہباز رہائی کے بعد مریم نواز کے ساتھ ۔ ۔ ۔ لیگی رہنماء کی ضمانت منظور ہوتے ہی غریدہ فاروقی بھی بول پڑیں

دیکھنا اب یہ ہو گا کہ حمزہ شہباز رہائی کے بعد مریم نواز کے ساتھ ۔ ۔ ۔ لیگی ...
دیکھنا اب یہ ہو گا کہ حمزہ شہباز رہائی کے بعد مریم نواز کے ساتھ ۔ ۔ ۔ لیگی رہنماء کی ضمانت منظور ہوتے ہی غریدہ فاروقی بھی بول پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہورر (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عدالت نے ضمانت منظور کرلی اور اب اس سلسلے میں سینئر صحافی و اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے کہا کہ دیکھنا اب یہ ہو گا کہ حمزہ شہباز رہائی کے بعد مریم نواز کیساتھ ملکر کتنی موثر اپوزیشن کرتے ہیں۔

ٹوئٹر پر انہوں نے لکھاکہ " دو سال سے قید اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ سےضمانت منظور ہوگئی ہے۔ اسی کیس میں آج نیب عدالت نے  ا ن کا جوڈیشل ریمانڈ4مارچ تک بڑھایا تھا جبکہ اسی مقدمہ  میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف بھی قید ہیں۔ حمزہ شہباز کی رہائی کی ٹائمنگ بڑی معنی خیز رہے گی"۔

ایک اور ٹوئیٹ میں ان کاکہناتھاکہ " سینیٹ الیکشن سے پہلے،  لانگ مارچ کی آمد آمد کے درمیان اور پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست کے بیک ڈراپ میں حمزہ شہباز کی رہائی پنجاب کی سیاست میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے"۔