راولپنڈی سے بوتل بم برآمد، دراصل کس اہم مقام کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنادی گئی؟ اہم خبر
راولپنڈی (ویب ڈیسک) ریلوے سٹیشن کے قریب پولیس نے بوتل بم ناکارہ بناتے ہوئے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی، دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔
راولپنڈی ریلوے سٹیشن کے قریب مشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاع ملی تو پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے، بیگ میں مشکوک بوتل موجود تھی جس میں دھماکہ خیز مواد، موبائل فون اور دو بیٹریاں جڑی تھیں۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا۔ادھر ریلوے روڈ کے قریبی علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔