آپ تو عدالت کا وقت ضائع کررہے ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن کے وکیل جے یو آئی کے دلائل پر ریمارکس

آپ تو عدالت کا وقت ضائع کررہے ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن کے وکیل جے یو آئی کے ...
آپ تو عدالت کا وقت ضائع کررہے ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن کے وکیل جے یو آئی کے دلائل پر ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پرجے یو آئی کے وکیل کے دلائل پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ آپ تو عدالت کا وقت ضائع کررہے ہیں ،عدالتی فیصلے سے پہلے متعلقہ قانون کا حوالہ دیا جاتا ہے ،کیاہم امریکی عدالتوں کے پابند ہیں ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوزکے مطابق سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت جاری ہے، چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ سماعت کررہا ہے، جے یو آئی کے وکیل جہانگیر جدون کی جانب سے امریکی عدالت کے 1871کے فیصلے کا حوالہ دیاگیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ آپ تو عدالت کا وقت ضائع کررہے ہیں ،عدالتی فیصلے سے پہلے متعلقہ قانون کا حوالہ دیا جاتا ہے ،کیاہم امریکی عدالتوں کے پابند ہیں ۔
وکیل جے یو آئی جہانگیر جدون نے کہاکہ ووٹر کا حق ہے اس کاووٹ کوئی نہ دیکھ سکے،دوچار لوگوں کی وجہ سے سب کے ووٹ اوپن نہیں ہو سکتے ،سیاسی جماعتیں چاہیں توکرپشن کوروک سکتی ہیں ،عدالت آرٹیکل 226 کامعاملہ پارلیمنٹ پر چھوڑ دے ۔