تھیلے چرانے والوں کو شیروں نے دبوچ لیا،ا ب شرمندہ ہونے کے بجائے کہتےہیں ہمارا ووٹ بینک بڑھ گیا: مریم نواز
وزیرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے لوگ جب جاگ جاتےہیں تو گھر چھوڑ کر آتے ہیں۔ تھیلے چرانے والوں کو شیروں نے پیچھے سے دبوچ لیا تو اب ہار کے بعد شرمندہ ہونے کے بجائے کہتےہیں ہمارا ووٹ بینک بڑھ گیا ہے۔
مریم نواز نے وزیرآبادمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرصوبےسےشکست دیکھ کرعمران خان نےڈسکہ کی سیٹ پرڈاکاڈالا،یہ الیکشن نہیں آٹااوربجلی چوروں کےخلاف ریفرنڈم تھا، آپ نےآٹا،بجلی اورچینی چوروں کا مقبرہ بنادیا۔ وزیرآباداورڈسکہ میں فائرنگ کرکےخوف وہراس پیداکیاگیا، جب تھیلےچراکربھاگ رہےتھےتوہمارےشیروں نےپیچھےسےپکڑ لیا۔کیاآپ نےپنجاب کواتنالاوارث سمجھ لیاہے؟ پنجاب نےووٹ چورپکڑلیے، پنجابی جب جاگ جاتےہیں توگھر چھوڑ کر آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تھیلےاٹھا کر بھاگتےہوئے پکڑے گئےاسکےبعدعملہ چوری کرلیا، 2018میں بکس چوری سناتھااب 2021 میں عملہ چوری ہو گیا، 20 پولنگ سٹیشنز کا عملہ ہی غائب کر دیا گیا۔ جب ریٹرننگ افسر نے پوچھا کہ کہاں تھے تو کسی نےعینک ٹوٹنے، کسی نےدھنداورگاڑی خراب ہونےکابہانہ بنایا۔ پوچھتی ہوں کیاڈسکہ چاندپرہےکہ آتے آتے 14گھنٹےلگ گئے۔ الیکشن کمیشن نےخودیہ بات کہہ دی 20افسران اغوا ہوگئےتھے۔
مریم نواز نے کہاکہ عمران خان کہتا ہے 20پردوبارہ پولنگ کرالومجھےمزیدبےنقاب نہ کرو لیکن عوام نے ان کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑ لی ہے اور اب اسے بے نقاب کر ہی چھوڑیں گے۔ ڈسکہ اوروزیر آباد کل بھی نواز شریف کاتھا،آج بھی اورکل بھی رہےگا ۔ پورازورلگانےکےبعد بھی نوازشریف جیت گیا، ہرآنےوالا دن آپ کےلیڈرنواز شریف کوسرخرو کررہا ہے اور ہرآنےوالا دن انہیں رسواکررہاہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم کےپاپاآئیں گےتوروزگاربھی لائیں لیکن پہلےان ووٹ چوروں کورُلائیں گے۔ وزیرآباد والوں نےبدترین دھاندلی کےباوجود’’ووٹ کوعزت دو‘‘کی جنگ لڑی ۔ لندن میں بیٹھےنوازشریف نےنوشہرہ میں انہیں گھس کرماراہے۔