آج سے 29 سال قبل ODI کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 300 رنز سے زائد کا ٹارگٹ حاصل کیا گیا، اس میچ کی دلچسپ تفصیلات جانیے

آج سے 29 سال قبل ODI کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 300 رنز سے زائد کا ٹارگٹ حاصل کیا گیا، ...
آج سے 29 سال قبل ODI کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 300 رنز سے زائد کا ٹارگٹ حاصل کیا گیا، اس میچ کی دلچسپ تفصیلات جانیے

  

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 300کا ٹارگٹ حاصل کرتے ہوئے آپ نے کئی ٹیموں کو دیکھا ہو گا لیکن کبھی آپ نے سوچا کہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کس ٹیم نے اور کب یہ ٹارگٹ حاصل کیا تھا؟ اس سوال کاجواب سری لنکن ٹیم ہے جس نے آج سے 29سال پہلے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار 300رنز کا ہدف پورا کیا تھا اور میچ جیتا تھا۔

 انڈیا ٹائمز کے مطابق 23فروری 1992ءکو سری لنکا اور زمباوے کے درمیان یہ میچ نیوزی لینڈ کے شہر نیو پلی متھ میں کھیلا گیا تھا۔یہ ورلڈ کپ کا میچ تھا اور کوئی توقع بھی نہیں کر رہا تھا کہ سری لنکا اور زمباوے کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی تاہم ان کا یہ میچ ون ڈے کرکٹ میں ایک تاریخی میچ بن گیا۔ زمباوے نے پہلے کھیلتے ہوئے 312رنز بنائے تھے۔ 

خلاف توقع سری لنکن بلے بازوں روشن مہاناما اور اتھولا سمراسیکرا نے پہلی ہی وکٹ میں 128رنز بنا ڈالے۔ اس میں میچ میں ارجن راناٹنگا نے 88گیندوں پر 61رنزبنا ڈالے۔ رانا ٹنگا بعد ازاں سری لنکن ٹیم کے کپتان بنے اور 1996ءکا ورلڈ کپ جتوایا، جس کا فائنل قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا تھا۔سری لنکا نے 3وکٹوں پر ہی زمباوے کا دیا گیا 312رنز کا ٹارگٹ پورا کرکے ایک تاریخ رقم کی۔ 

مزید :

کھیل -