'جعلی راجکماری ہر روز تھیڑ لگا کر نیا جھوٹا شوشہ چھوڑ دیتی ہے'فردوس عاشق اعوان کا مریم نواز کے خطاب پر ردعمل

'جعلی راجکماری ہر روز تھیڑ لگا کر نیا جھوٹا شوشہ چھوڑ دیتی ہے'فردوس عاشق ...
'جعلی راجکماری ہر روز تھیڑ لگا کر نیا جھوٹا شوشہ چھوڑ دیتی ہے'فردوس عاشق اعوان کا مریم نواز کے خطاب پر ردعمل
سورس:   Screen Grab

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ'مریم نواز ہر روز نیا تھیڑ سجاتی ہیں اور پھر کوئی نہ کوئی نیا جھوٹا شوشہ چھوڑ دیتی ہے، ان کی ذہنیت پر افسوس ہی کی جاسکتا ہے۔ مسلم لیگ ن کامقصدجھوٹ کوپروان چڑھانا ہے'۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ جعلی راجکماری نے آج وزیرآباد میں ایک نیاشوشہ چھوڑ اور جس میں انہوں نے ڈسکہ کے الیکشن کو ایجنسیوں کے ساتھ جوڑ دیا۔ ان کودراصل ڈسکہ کی عوام نے شدید صدمہ پہنچایا ہے اس سے نکلنے میں اب ان کو تھوڑا وقت لگے گا۔ 

انہوں نے کہا ڈسکہ میں دہائیوں سےووٹ بٹورےجاتےتھے،ن لیگ کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجودپی ٹی آئی حلقے سے جیتی ہے۔ عوام نےعمران خان کواپنامسیحاچناہواہے،ووٹ دےرہےہیں۔ وزیرآباد میں پی ٹی آئی چار پانچ ہزار ووٹوں کے فرق سے ہاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز ہر روز کوئی نا کوئی جھوٹا شوشہ چھوڑ دیتی ہیں، ان کا مقصد صرف جھوٹ کوپروان چڑھانا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -