افغانستان میں شادی سے واپس آنے والی فیملی کو ایسا حادثہ پیش آگیا کہ جان کر آپ بھی افسردہ ہوجائیں

افغانستان میں شادی سے واپس آنے والی فیملی کو ایسا حادثہ پیش آگیا کہ جان کر ...
افغانستان میں شادی سے واپس آنے والی فیملی کو ایسا حادثہ پیش آگیا کہ جان کر آپ بھی افسردہ ہوجائیں

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغانستان میں ویگن  میں آگ لگنے کے سبب تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 10 افراد  جان  کی بازی ہار گئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ  افغانستان کے شمالی صوبہ ارزوگان میں پیش آیا۔بدقسمت خاندان شادی  کی تقریب سے واپس آ رہا تھا کہ دریائے ہلمند کے قریب سے گزرتے ہوئے ان کی گاڑی پانی میں پھنس گئی۔ پانی کے تیز بہاؤ کے سبب یہ لوگ باہر نہ نکل سکے اور انجن میں پانی جانے کی وجہ سے اس میں دھماکا ہوا اور ویگن میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے اس میں سوار تمام افراد مارے گئے۔

مزید :

بین الاقوامی -