حکومت ایک بار پھر عوام کو بجلی کا جھٹکا دینے کےلیے تیار، بجلی کی قیمتیں کتنی بڑھیں گی؟ پریشان کن خبر آگئی

حکومت ایک بار پھر عوام کو بجلی کا جھٹکا دینے کےلیے تیار، بجلی کی قیمتیں کتنی ...
حکومت ایک بار پھر عوام کو بجلی کا جھٹکا دینے کےلیے تیار، بجلی کی قیمتیں کتنی بڑھیں گی؟ پریشان کن خبر آگئی
سورس:   ٖFile

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)    بجلی صارفین ایک بارپھرقیمتوں میں اضافےکےلیے تیار ہوجائیں ۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی  (سی پی پی اے) نےبجلی 92 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست    کردی۔ نیپرا درخواست پرکل سماعت کرےگا   ۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے نیپراکو درخواست جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی۔سی پی پی اے نےدرخواست میں موقف اپنایا ہے کہ جنوری میں فرنس آئل سے 12.06فیصدبجلی پیداکی گئی، فرنس آئل سےپیداکی گئی بجلی کی قیمت 12روپے 34پیسےفی یونٹ رہی جبکہ جنوری میں مقامی گیس سے 16.51فیصدبجلی پیداکی گئی۔ 

سی پی پی کا کہنا ہےکہ  گزشتہ ماہ درآمدی ایل این جی سے 11.34فیصدبجلی پیداہوئی، جنوری میں کوئلےسے 31.38 فیصدبجلی پیداکی گئی جبکہ ایٹمی ذرائع سے 10.55 فیصدبجلی پیداکی گئی۔ ایٹمی ذرائع سےپیداہونےوالی بجلی کی قیمت ایک روپےفی یونٹ رہی۔ 

مزید :

قومی -