موٹروے زیادتی کیس، عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

موٹروے زیادتی کیس، عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا
موٹروے زیادتی کیس، عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آئندہ سماعت سے موٹروے زیادتی کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دیا ہے۔
سٹی 42 نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیمپ جیل میں موٹروے زیادتی کیس کی سماعت کی.ملزموں کی طرف سے شیر گل قریشی ایڈووکیٹ اورپراسیکیوشن کی تین  رکنی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کیلئے ملزمان عابد ملہی اور شفقت علی کو پولیس چالان کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی۔
عدالت نے قرار دیا کہ فرد جرم عائد کرنے کے بعد کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے، گجر پورہ پولیس نے سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کو دوران ڈکیتی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزامات کے تحت چالان پیش کر رکھا ہے۔

مزید :

قومی -