'جہاں جیتے وہاں گھس کر مارا، جہاں ہارے وہاں دھاندلی کا رونا کیلبری کوئین کی منافقت ہے' شہباز گل کا مریم کی تقریر پر ردعمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ 'جہاں سے جیتے وہاں گھس کر مارنے کی بڑھکیں اور جہاں سے ہارے وہاں دھاندلی کا رونا، کیلبری کوئین کی منافقت ہے؛ ، مریم کے پاپا علاج کے نام پر فرار اور اشتہاری ہیں۔'
ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کی تقریر پر ردعمل دیئے ہوئے کہا ہے کہ ' کیلبری کوئین کی آج جلسے میں تقریر کبھی خوشی کبھی غم کا بہترین امتزاج تھی، جیت کی بھڑکیں اور دھاندلی کا رونا ایک ساتھ جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لسانیت کی بنیاد پر تفریق مسلم لیگ ن کی گھٹیا سیاست کی بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ شریفوں کی بہادری کے کیا کہنے جن کا آدھا خاندان اشتہاری اور مفرور ہو۔ جہاں پر شرمندہ ہونا ہوتا ہے وہاں درباری سرخروئی کی ایکٹنگ کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ' ملکہ جعلسازی 20 پولنگ سٹیشنز والی درخواست پر کاربند رہیں ۔