'میں کوئی 20ویں گریڈ کا افسر نہیں جو پارٹی کے نوٹس کا جواب دوں' تحریک انصاف کے لیاقت جتوئی کھل کر میدان میں آگئے

'میں کوئی 20ویں گریڈ کا افسر نہیں جو پارٹی کے نوٹس کا جواب دوں' تحریک انصاف کے ...
'میں کوئی 20ویں گریڈ کا افسر نہیں جو پارٹی کے نوٹس کا جواب دوں' تحریک انصاف کے لیاقت جتوئی کھل کر میدان میں آگئے
سورس:   ٖFile

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی نے کہا ہے کہ میں کوئی 20 ویں گریڈ کا افسر نہیں جو پارٹی کے نوٹس کا جوب دوں۔ شوکاز نوٹسز مجھے خوفزدہ نہیں کر سکتے ،  اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے کہ ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیاقت جتوئی نے پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیف اللہ ابڑو چھ ماہ قبل پارٹی میں آئے جو پہلے پیپلزپارٹی کے فرنٹ مین رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ   سیف اللہ ابڑوایسامیٹھاشہدسب اس کےپیچھےلگ گئے۔ 

انہوں نے کہا گورنرہاؤس میں سینیٹ الیکشن کےامیدواروں کےفیصلےہوئے لیکن ہمیں اعتمادمیں نہیں لیاگیا۔ اس حوالےسے میں وزیراعظم عمران خان کو خط بھی لکھ چکا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  26فروری کوہمارااجلاس ہےآئندہ کالائحہ عمل اس میں طے کیا جائے گا۔ 

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -