اب کتنے فیصد لوگ پی ایس ایل کے میچز گراؤنڈ میں دیکھ سکیں گے؟این سی او سی نے خوشخبری سنادی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی )نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن میں شائقین کی تعداد 20 سے بڑھا کر 50 فیصد کر نے کی اجازت دے دی۔ این سی او سی نے سینما گھر اور مزارات15 مارچ سے کھولنے کا اعلان کردیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ این سی او سی نے 15مارچ سےان ڈورشادی کی تقریبات کی اجازت دے دی ہے لیکن کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ این سی او سی نے ایس او پیز کے تحت مزارات بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دفاترکے 50 فیصد لوگوں کے گھرسے کام کرنے ،کاروباری مراکزاورپارکس میں اوقات کارکی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ این سی او سی نے پلےآف میچزمیں ایس اوپیزکےتحت تمام شائقین کوسٹیڈیم آنےکی اجازت دے دی ،سٹیڈیم کی گنجائش کےمطابق شائقین کو اجازت دی جائے گی۔
این سی او سی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق لوکل باڈیزاورکینٹ بورڈانتخابات مئی،جون میں کرائےجائیں گے۔ ماسک پہننےاورسماجی فاصلہ برقراررکھنےپرعملدرآمدجاری رہےگا۔