انڈیا بمقابلہ انگلینڈ، تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم، کوہلی ایک بار پھر ناکام
احمد آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ کے 112 رنز کے جواب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنالیے ہیں۔
جب کھیل ختم ہوا تو روہت شرما 57 اور ایجنکے ریحانے ایک رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔بھارت کی جانب سے شبمان گل 11، ویرات کوہلی 27 اور پجارا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے دو جبکہ جوفر آرچر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا مگر ایک بلے باز کے سوا کوئی بھی انگلش بلے باز انڈین سپنرز کو بہتر طریقے سے نہ کھیل سکا۔انگلینڈ کے صرف چار بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔کرولی 57 اور جوئے روٹ 17 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انڈیا کی جانب سے پٹیل نے چھ ،ایشون نے تین جبکہ ایشانت شرما نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں میں چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔