پاکستان کی پہلی ورچوئل ایکسپو 25 فروری سے شروع ہوگی

پاکستان کی پہلی ورچوئل ایکسپو 25 فروری سے شروع ہوگی
پاکستان کی پہلی ورچوئل ایکسپو 25 فروری سے شروع ہوگی
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پراپرٹی اور کنسٹرکشن کی ورچوئل (آن لائن) ایکسپو 25 فروری کو شروع ہوگی۔

پاکستان میں پہلی بار رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن کی آن لائن نمائش رواں ماہ کی 25 تاریخ سے شروع ہوگی۔ اس ورچوئل ایکسپو میں ملک بھر کے بڑے تعمیراتی ادارےاپنے کاروباری اور رہائشی منصوبہ جات نمائش کیلئے پیش کریں گے۔  ورچوئل ایکسپو کے انعقاد کا بنیادی مقصد کورونا کے اس وبائی دور میں تعمیراتی و کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔  ایکسپو سے صارفین حقیقی نمائش کی طرح گھر بیٹھے نمائش میں شامل ہو سکیں گے  اور منصوبہ جات کو دیکھنے کے علاوہ ان کی معلومات، سرمایہ کاری اور خرید و فروخت کر سکیں گے ۔ ورچوئل ایکسپو دنیا بھر میں کاروبار کو فروغ دینے اور گھر بیٹھے صارفین تک پہنچنے کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔ 

ورچوئل نمائش میں شرکت کے لیے وقت کی قید نہیں ہے، 24 گھنٹے میں کسی بھی وقت کوئی بھی سٹال ہولڈر یا وزیٹرآن لائن پلیٹ فارم پر نمائش میں شرکت کر سکے گا۔ نمائش میں خصوصی طور پر پراپرٹی اور کنسٹرکشن کے حوالے سے بلڈرز ،ڈویلپرز ، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور رئیل اسٹیٹ سیکٹرسے وابستہ کمپنیاں اپنی مصنوعات کا ڈسپلے کر سکیں گی۔

واضح رہے کہ ورچوئل ایکسپو کے انعقاد کو وفاقی وزرا، اہم سیاسی شخصیات، کاروباری و سماجی شخصیات سمیت عام شہریوں نے خوب سراہا ہے اور خود کو نمائش میں رجسٹرڈ کروا رہے ہیں۔ شہری اس حوالے سے تمام تفصیلات اور رجسٹریشن کیلئے ورچوئل ایکسپو کی ویب سائٹ www.vexpo.pkوزٹ کر سکتے ہیں۔