سردار تنویر الیاس کے خلاف خوفناک سازش پکڑی گئی ، راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا 

 سردار تنویر الیاس کے خلاف خوفناک سازش پکڑی گئی ، راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ ...
 سردار تنویر الیاس کے خلاف خوفناک سازش پکڑی گئی ، راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)راولپنڈی  کے علاقے صدر میں ایک  معروف نجی ہوٹل کے قریب دھماکہ خیز موادبر آمد کرلیا گیا، بم ڈسپوزل سکواڈ اور حساس اداروں نے   بروقت کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو بڑی تباہی سے بچالیا، سر چ آپریشن کے بعد  علاقے کو کلیئر قرار دیدیا گیا، جس جگہ سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا وہ ہوٹل وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار تنویر الیاس خان کی ملکیت ہے۔ 

تفصیلات  کے مطابق  راولپنڈی صدر میں واقع  الشمس  ہوٹل کے عملے کو ہوٹل کی بیرونی دیوار کے ساتھ غیر معمولی چیز نظر آئی جس کی  اطلاع پولیس کو دی گئی جس پر بم ڈسپوزل سکواڈ اور حساس اداروں نے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس اور اس سے منسلک دھماکہ خیز مواد کو ہٹاکر قرب و جوار میں سرچ آپریشن کرتے ہوئےعلاقے کو کلیئر کیا ۔

ذرائع کے مطابق   یہ  ہوٹل وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان کی ملکیت ہے جو آج کل کشمیر کی سیاست میں متحرک اور وزیر اعظم کی نشست کیلئے مضبوط امیدوار تصور کئے جاتے ہیں جبکہ وہ رواں ماہ  27 فروری کو راولا کوٹ کی تاریخ میں سب سے بڑا تاریخی جلسہ کرنے جارہے ہیں۔خیال کیا جاتا ہے کہ ان کے ہوٹل میں دھماکہ خیز مواد پلانٹ کرنا انہیں خوفزدہ کرتے ہوئے راہ سے ہٹانے کی مکرو ہ حرکت بھی ہو سکتی ہے اور  خدا نخواستہ دھماکے کی صورت میں لوگوں کو  انکے جلسے سے دور رکھ کر ناکام جلسے کا تاثر دینا بھی ممکن ہو سکتا ہے جبکہ راولپنڈی کےگنجان آباد کینٹ کے علاقے میں یہ واردات بڑی تباہی کا موجب  بن سکتی تھی جس سے کئی قیمتی جانوں اور الشمس ہوٹل کے عملے کو نا قابل تلافی نقصان  ہوتا   اور پاکستان سپر لیگ کے دوران ملک کی بدنامی کا باعث  ہوتا ۔ذرائع کے مطابق پولیس اور حساس ادارے اس واقعہ کا بار یک بینی سے جائزہ  لے رہے ہیں۔