اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت دلوانے والے آصف علی کیا پلاننگ کرکے آئے تھے؟

اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت دلوانے والے آصف علی کیا پلاننگ کرکے آئے تھے؟
اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت دلوانے والے آصف علی کیا پلاننگ کرکے آئے تھے؟

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز آصف علی نے کہا ہے کہ پلاننگ یہی تھی کہ میچ کے آخر تک جانا ہے،یقین تھا کہ ہم یہ ٹارگٹ حاصل کرلیں گے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  ڈریسنگ روم میں بیٹھا بھی خیالات میں چھکے ماررہا تھا۔محمد نبی کے خلاف ہمارے دیگر بلے بازوں نے زیادہ کوشش نہیں کی مگر میں نےاسے ہٹ کرنے کی  کوشش کی جس میں کامیابی ملی۔ہماری بیٹنگ لائن اپ کافی لمبی ہے دسویں نمبر تک ہمارے پاس بلے باز ہیں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -