مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اورپاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگومیں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونون رہنماؤں کے درمیان سینٹ انتخابات  ، حکومت مخالف تحریک اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے فیصلوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ 

واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) تحریک شروع کی گئی ہے جس کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ہیں۔ اپوزیشن کی تمام بڑی جماعتیں اس پلیٹ فارم کے تلے اکٹھی ہیں۔ 

مزید :

قومی -