میچ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ کراچی کنگز کے کپتان کا بیان سن کر آپ  بھی سر پکڑلیں

میچ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ کراچی کنگز کے کپتان کا بیان سن کر آپ  بھی سر ...
میچ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ کراچی کنگز کے کپتان کا بیان سن کر آپ  بھی سر پکڑلیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ بلے بازوں نے 20 رنز کم کئیے جس کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ  اسلام آبا دنے اچھی بیٹنگ کی، ایلکس ہیلز اور دیگر بلے بازوں نے بہترین بیٹنگ کی۔میچ ہار کر مایوسی ہوئی ہے،ہم اپنی خامیوں کو درست کرکے اگلے میچز میں بہتر کھیل پیش کریں گے۔ شرجیل خان نے بہترین بلے بازی کی امید ہے ان کی فارم برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے آج بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )6  کا سب سے بڑا ٹوٹل ترتیب دیا تھا۔

مزید :

PSL -PSL News Update -