شاداب خان ٹیم کی پرفارمنس سے خوش، مگر اپنی فارم کے متعلق بڑی بات کہہ دی

شاداب خان ٹیم کی پرفارمنس سے خوش، مگر اپنی فارم کے متعلق بڑی بات کہہ دی
شاداب خان ٹیم کی پرفارمنس سے خوش، مگر اپنی فارم کے متعلق بڑی بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا،مجھے اپنی باولنگ اور بیٹنگ میں بہتری لانی ہوگی ابھی تک میں خود بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ چھوٹی چھوٹی غلطیاں ہورہی ہیں کوشش ہوگی کہ ان کودوبارہ  نہ کریں ،جتنی کم غلطیاں کریں گے  اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ہم فہیم  اشرف کی فارم کو استعمال کرنا چاہ رہے تھے اسی وجہ سے اس کو اوپر کے نمبر پر بیٹںگ کے لیے بھیجا۔حسین طلعت،آصف علی اور افتحار احمد نے بہترین بلے بازی کی۔

مزید :

PSL -PSL News Update -