'شرجیل نے سزا کاٹ لی، اب پاکستان کیلئےکھلانا چاہیے' شعیب اختر اوپنر بلے باز کے حق میں بول پڑے 

'شرجیل نے سزا کاٹ لی، اب پاکستان کیلئےکھلانا چاہیے' شعیب اختر اوپنر بلے باز ...
'شرجیل نے سزا کاٹ لی، اب پاکستان کیلئےکھلانا چاہیے' شعیب اختر اوپنر بلے باز کے حق میں بول پڑے 
سورس: ٖFile

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر نے کہا ہے کہ  پاکستان ایک بہتر اوپنر مل گیا تھا جو باہر کی وکٹوں پر پھینٹی لگا سکتا تھا لیکن شرجیل خان  کو پانچ سال کی سزا دی گئی ، شرجیل خان نے اپنا اور ملک کا نقصان کیا ہے۔ وہ سزا کاٹ چکا اب پاکستان کے لیے کھلانا چاہیے ۔ 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اخترکا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچ بہت زبردست ہورہے ہیں یہاں جس کا مڈل آرڈر تگڑا ہو وہی میچ جیتے گا۔ انہوں نے شرجیل خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل خان نے سزا کاٹ لی ہے ، اب اسے پاکستان کے لیے کھلانا چاہیے کیونکہ جب سزا ہوجائے تو معافی کا عمل ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ شرجیل کو فٹنس کے مسائل کا سامنا ہے جس پر ان کو قابو پانا چاہیے۔ 

شعیب اختر کاکہنا تھاکہ حسین طلعت میں بھی بہت ٹیلنٹ ہے ، ہمیں اس کو ضائع نہیں کرنا چاہیے، ان کولڑکوں ضائع کرنے کے بجائے ان سے کام لیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بابراعظم پاکستان کا اثاثہ  ہیں، ان سے بہتر دس اوورکوئی نہیں کھیل سکتا لیکن اب ان کا سٹرائیک ریٹ نیچے آیا ہے۔ 

مزید :

کھیل -PSL -