"ہم سے اچھی کرکٹ کسی نے نہیں کھیلی"

"ہم سے اچھی کرکٹ کسی نے نہیں کھیلی"
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کوالیفائر راؤنڈ میں باہر ہونے والی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں ان کی فرنچائز سے اچھی کرکٹ کسی نے نہیں کھیلی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ پورے پی ایس ایل میں پشاور زلمی سب سے اچھا کھیلی ہے، اس ٹیم نے  چار فائنل اور ساتوں پلے آف  کھیلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ اور باؤلنگ میں خامیاں سامنے آئیں، 170 بہت اچھا سکور تھا لیکن سارا کریڈٹ اسلام آباد کے کھلاڑیوں کو جاتا ہے جنہوں نے اچھا کھیل پیش کیا۔ پچھلے میچز میں شبنم نہیں تھی لیکن  آج بہت زیادہ شبنم تھی جس کی وجہ سے گیند  پر باؤلرز کی گرپ نہیں ہو رہی تھی اور سیدھی بلے پر جا رہی تھی۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کی غیر ملکی کھلاڑیوں کے جانے کی وجہ سے پرفارمنس متاثر ہوئی لیکن مقامی کھلاڑیوں نے بہت اچھا  کھیل پیش کیا، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پشاور زلمی  کے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جو اپنے دم پر بھی بہت اچھا کھیل پیش کرسکتا ہے۔ 

انہوں نے سینئر کھلاڑی شعیب ملک کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے پورے سیزن میں فرنٹ پر آکر لیڈ کیا ہے جس سے باقی کھلاڑیوں پر بھی اثر پڑا،   سینئر جتنے جوش سے کھیلیں گے نوجوان کھلاڑیوں پر اتنا ہی اچھا اثر پڑتا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کوپانچ وکٹوں سے شکست دی ہے۔ اسلام آباد کی ٹیم جمعہ کے روز لاہور قلندرز کے ساتھ اگلا میچ کھیلے گی، جو ٹیم یہ میچ جیتے گی وہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -