''ہیلتھ کارڈ مریم نواز نے متعارف کروایا تھا" عظمی بخاری کا بیان

''ہیلتھ کارڈ مریم نواز نے متعارف کروایا تھا" عظمی بخاری کا بیان
''ہیلتھ کارڈ مریم نواز نے متعارف کروایا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری  کا کہنا ہے کہ جس ہیلتھ کارڈ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنا اعزاز سمجھتی ہے مریم نواز نے اسے متعارف کروایا تھا۔"جیو نیوز" کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پہلی تقریر میں ہیلتھ کارڈ سے متعلق روڈ میپ دیں گی، مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے جارہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چیلنجز بالکل ہیں اور مریم نواز کو نواز شریف کی سرپرستی حاصل ہوگی، سیاسی کارکن ہر وقت سیکھ رہا ہوتا ہے، یوتھ پروگرام مریم نواز کا آئیڈیا تھا۔ مریم نواز کی خواہش ہے صوبائی کابینہ میں تجربہ کار اور نوجوان بھی شامل ہوں، بہت سارے منصوبے ہیں جن میں وفاق کو آن بورڈ لینا ضروری ہوگا۔رہنما مسلم لیگ( ن) نے کہا کہ جہاں ان کو نشستیں ملیں وہ ٹھیک، جہاں نہیں ملی وہاں دھاندلی ہوئی، الیکشن کے ایشو فارم 45  کو یہ لوگ نہیں مانتے۔

مزید :

قومی -