ملتان سلطان اور پشاور زلمی کا میچ دیکھتے ہوئے انضمام الحق کے قریبی دوست مجتبیٰ کھوکھر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

ملتان سلطان اور پشاور زلمی کا میچ دیکھتے ہوئے انضمام الحق کے قریبی دوست ...
ملتان سلطان اور پشاور زلمی کا میچ دیکھتے ہوئے انضمام الحق کے قریبی دوست مجتبیٰ کھوکھر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے قریبی دوست اور سیلون ماسٹر مجتبیٰ کھوکھر کا ملتان سلطان اور پشاور زلمی کا میچ دیکھتے ہوئے دل کا دورہ پڑنےسے انتقال ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی وی پر میچ کے دوران انجوائے کرتے ہوئے مجتبیٰ کھوکھر کو اچانک ہارٹ اٹیک ہوا، ریسکیو وین میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش ثمر آور ثابت نہ ہوسکی ،ریسکیو ذرائع نے موت کی تصدیق کردی۔ 

مجتبیٰ کھوکھر ایک روز قبل بابر اعظم کی کیک کٹنگ تقریب میں شریک ہوئے تھے، سیلون ماسٹر مجتبیٰ کھوکھر کے انضمام سمیت قومی کرکٹرز کے ساتھ قریبی مراسم تھے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -