بھارتی خاتون اپنے والد کی یاد میں لاہور کا تھانہ دیکھنے پہنچ گئیں

بھارتی خاتون اپنے والد کی یاد میں لاہور کا تھانہ دیکھنے پہنچ گئیں
بھارتی خاتون اپنے والد کی یاد میں لاہور کا تھانہ دیکھنے پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ویب ڈٰیسک)  کینیڈا سے آنے والے سکھ خاتون نے فیملی کے ہمراہ لاہور کے اُس پولیس سٹیشن کا دورہ کیا جہاں تقسیم سے قبل اُن کے والد تھانیدار تعینات تھے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا سے ایک سکھ خاتون اپنی فیملی کے ساتھ لاہور کا وہ پولیس سٹیشن دیکھنے پہنچیں، جہاں 1947 کی تقسیم سے قبل ان کے والد سردار بنتا سنگھ ڈھلوں بطور تھانیدار تعینات رہے تھے۔راجونت کور کے مطابق 1947 کی تقسیم میں ان کے والد سردار بنتا سنگھ ڈھلوں کو بھی دوسرے سکھ اور ہندو خاندانوں کی طرح لاہور اور اپنا گھربارچھوڑنا پڑا تھا۔ ان کا خاندان ہجرت کرکے انڈیا چلا گیا جہاں 1949 میں ان کی پیدائش ہوئی۔

راجونت کور بمشکل ڈیڑھ سال کی تھیں جب ان کے والد کا بھی انتقال ہوگیا۔ وہ اپنے والد کی تصویرخوابوں اورخیالوں میں لیکرجوان ہوئیں۔ راجونت کور کے شوہر وریام سندھو نامور کہانی نویس اورشارٹ فلموں کے بادشاہ مانے جاتے ہیں۔دونوں میاں بیوی کے پاس انڈیا کے علاوہ کینیڈا کی بھی شہریت ہے، گزشتہ روز جب راجونت کور قلعہ گجرسنگھ پولیس سٹیشن دیکھنے پہنچی تو ایس ایچ او کی کرسی پر بیٹھے یونس بھٹی نے ان کا استقبال کیا۔

ایس ایچ او یونس بھٹی نے بزرگ سکھ خاتون کو عزت دی اور احتراما انہیں اپنی خالی کرسی پربٹھایا۔ 

مزید :

قومی -