ثانیہ مرزا کے نعرے، مدیحہ رضوی   بھی  ثنا جاوید کی حمایت میں سامنے آگئیں

ثانیہ مرزا کے نعرے، مدیحہ رضوی   بھی  ثنا جاوید کی حمایت میں سامنے آگئیں
ثانیہ مرزا کے نعرے، مدیحہ رضوی   بھی  ثنا جاوید کی حمایت میں سامنے آگئیں
سورس: Instagram/diyariz

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (آئی ا ین پی)  اداکارہ مدیحہ رضوی پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے میچ کے دوران سٹیڈیم میں قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و اداکارہ ثنا جاوید پر آوازیں کسنے والوں پر برس پڑیں۔

یادرہے کہ 18 فروری کو ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں اپنے شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کے لیے ان کی اہلیہ ثنا جاوید بھی سٹیڈیم موجود تھیں جس دوران  تماشائیوں نے ثنا جاوید کو دیکھ کر ثانیہ مرزا کے نعرے لگائے جس پر ثنا جاوید کچھ پریشان نظر آئیں ۔اس وائرل ویڈیو پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے نعرے لگانے والوں پر تنقید کی تو وہیں اداکارہ مدیحہ رضوی بھی ثنا جاوید کے دفاع میں سامنے آگئیں۔

مدیحہ رضوی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کہا کہ یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا، ہر کسی کی اپنی ذاتی زندگی ہے، کسی عورت کا عوام میں مذاق اڑانا آپ کی اپنی تربیت دکھاتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اس طرح کی حرکت کرکے آپ اپنے ماں باپ کی عزت اور تربیت کو سرِعام نیلام کررہے ہو، اگر کوئی عورت آپ کے آس پاس خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتی تو آپ صرف ایک جانور ہیں۔انہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ جس نے بھی یہ نعرے لگائے ہیں، اس کو شرم آنی چاہیے۔

مزید :

تفریح -