بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے گولیاں مار کر 26سالہ نوجوان کو قتل کردیا

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے گولیاں مار کر 26سالہ نوجوان کو قتل ...
بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے گولیاں مار کر 26سالہ نوجوان کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوہاٹی(آئی این پی)بھارتی ریاست آسام میں بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے گولیاں مار کر 26سالہ نوجوان کو قتل کردیا،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام کے سرحدی علاقے سلمارا منکاچار میں بھارت سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے فجر کے وقت گشت کے دوران گولیاں مار کر شاہین الاسلام نامی مسلم نوجوان کو شہید کردیا.

بھارت بارڈر سیکیورٹی فورس کے ترجمان نے بتایا کہ شاہین الاسلام نامی نوجوان مویشیوں کی بنگلا دیش سمگلنگ کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور بارڈر پر رکنے کا اشارہ کرنے کے باوجود فرار ہونے کی کوشش کی۔تاہم ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ مسلم نوجوان مسلح تھا یا اس سے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کو کیا خطرہ لاحق تھا کہ اہلکاروں کو نوجوان پر براہ راست گولیاں چلانی پڑیں۔مقامی مسلم جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے احتجاج پر بھارت سیکیورٹی فورس نے واقعے کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم یاد رہے کہ ایسی کسی انکوائری پر کبھی کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔