تحریک انصاف کا آئی ایم ایف کے نام بانی پی ٹی آئی کے خط کا متن سامنے لانے کا اعلان

تحریک انصاف کا آئی ایم ایف کے نام بانی پی ٹی آئی کے خط کا متن سامنے لانے کا ...
تحریک انصاف کا آئی ایم ایف کے نام بانی پی ٹی آئی کے خط کا متن سامنے لانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے نام بانی پی ٹی آئی کے لکھے ہوئے خط کا متن سامنے لانے کا اعلان کردیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس حوالے سے  پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی  آئی ایم ایف کے نام خط میں ایسا کچھ نہیں لکھے گی جس سے ریاست اور معیشت کو نقصان پہنچے،انہوں  نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط آج بھیج دیا جائے گا، پی ٹی آئی کا ہر قدم قانون کی بالادستی اور ملک کی معاشی بہتری کیلئے ہوگا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ  خط کا متن میڈیا کے سامنے لایا جائے گا اسے پڑھے بغیر کوئی بات نہ کی جائے، تحریک انصاف ملکی مفاد کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گی، تمام فورمز پر اپنی آواز بلند کریں گے اور عالمی برادری سے حمایت کی توقع رکھتے ہیں۔بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ  معاشی استحکام، مالیاتی نظم و ضبط اور بہتر گورننس کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ رابطہ رکھنا چاہیے۔