بی جے پی رہنما سبیاساچی گھوش کو جسم فروشی کا ریکٹ چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا

بی جے پی رہنما سبیاساچی گھوش کو جسم فروشی کا ریکٹ چلانے کے الزام میں گرفتار ...
 بی جے پی رہنما سبیاساچی گھوش کو جسم فروشی کا ریکٹ چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کلکتہ(آئی این پی)مغربی بنگال کے بی جے پی رہنما سبیاساچی گھوش کو جسم فروشی کا ریکٹ چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع سندیشکھلی میں حکمراں جماعت آل انڈیا ترینامول کانگریس کے طاقتور رہنما شیخ شاہجہان اور ان کے ساتھیوں پر جنسی زیادتی اور ہراسانی کے الزامات کے دوران پولیس نے مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سبیاساچی گھوش کو حراست میں لیا۔مغربی بنگال کے بی جے پی کے لیڈر سبیاساچی گھوش پر بھی مبینہ طور پر ایک ہوٹل میں نابالغ لڑکیوں کے جسم فروشی کا اڈہ چلانے کا الزام ہے۔

 اس گرفتاری کے بعد حکمراں جماعت نے بی جے پی پر تنقید کے نشتر چلا دیئے۔

ادھر بی جے پی کی خواتین کارکنان نے شیخ شاہجہاں کے خلاف مہم چلانے کے لیے سندیشکھلی میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے سرکاری احکامات کے تحت سیکیورٹی کے نام پر ناکام بنادیا۔دوسری جانب نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کی ایک ٹیم بھی سندیشکھلی پہنچی ہے تاکہ وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات کی تحقیقات کر کے حقائق کا پتا چلا سکے۔