بم کی اطلاع پر امریکی طیارے کی  شکاگو کے ہوائی اڈے پر  ہنگامی  لینڈنگ 

بم کی اطلاع پر امریکی طیارے کی  شکاگو کے ہوائی اڈے پر  ہنگامی  لینڈنگ 
بم کی اطلاع پر امریکی طیارے کی  شکاگو کے ہوائی اڈے پر  ہنگامی  لینڈنگ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو جرسی (آئی این پی)امریکی ریاست نیو جرسی  سے پرواز کرنے والے ایک طیارے کے بیت الخلا میں ملنے والے  خط نے افراتفری  مچا دی۔

عالمی میڈیا کے مطابق   یونائیٹڈ ایئر لائنز کا یہ طیارہ نیوارک کے لبرٹی  ہوائی اڈے سے لاس اینجلس جانے کے لیے اڑا جس میں بم کی اطلاع نے کھلبلی مچا دی ،پولیس کا کہنا ہے کہ  پرواز کے 2گھنٹے بعد طیارے کے بیت الخلا میں ایک  خط  ملا جس پر تحریر تھا کہ طیارہ کچھ ہی دیر میں پھٹ جائے گا۔

واقعے پر  طیارے نے  شکاگو کے ہوائی اڈے پر  ہنگامی  لینڈنگ کی جس میں 202مسافر سوار تھے،فورسس  نے   کتوں کے ساتھ  طیارے کی تلاشی لی مگر وہاں سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا، جھوٹی اطلاع کے بعد طیارہ شکاگو سے لاس اینجلس کیلئے روانہ کر دیا گیا ۔