وہ شخص کبھی کامیابی نہیں پاتا جس میں ناکامی کا خوف زیادہ ہو،نوازشریف

وہ شخص کبھی کامیابی نہیں پاتا جس میں ناکامی کا خوف زیادہ ہو،نوازشریف
وہ شخص کبھی کامیابی نہیں پاتا جس میں ناکامی کا خوف زیادہ ہو،نوازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کاکہنا ہے کہ چاہتا ہوں میری تقریر سے ایک سوچ اور فکر لے کر جائیں،وہ شخص کبھی کامیابی نہیں پاتا جس میں ناکامی کا خوف زیادہ ہو،

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نوازشریف نے شریف میڈیکل ٹرسٹ کے کانووکیشن کی تقریب خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتا ہوں،چاہتا ہوں میری تقریر سے ایک سوچ اور فکر لے کر جائیں،قائد ن لیگ نے کہاکہ وہ شخص کبھی کامیابی نہیں پاتا جس میں ناکامی کا خوف زیادہ ہو،اتحاد، اصلاح اور فلاح کیلئے معاشرے میں دل لگا کر محنت کرنی ہے،کامیاب طلبہ نے فیلڈ میں جا کر جوش کے ساتھ ہوش سے بھی کام لینا ہے،نوجوان نسل کو خود کو گالی گلوچ اور بدتہذیبی سے دور رکھنا ہے۔