پنجاب اسمبلی میں کس جماعت کے کتنے ارکان نے حلف اٹھایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پنجاب اسمبلی میں کس جماعت کے کتنے ارکان نے حلف اٹھایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
پنجاب اسمبلی میں کس جماعت کے کتنے ارکان نے حلف اٹھایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
سورس: Facebook/pml.n.official

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا اور سپیکر سبطین خان نے نئے ارکان سے حلف لیا۔

ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 371 کے اراکین میں سے 321 اراکین نے حلف اٹھایا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق  ن لیگ کے 193 ارکان اور سنی اتحاد کونسل کے 98 ارکان نے پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھایا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے 13 نومنتخب ارکان اور مسلم لیگ ق کے 10 ارکان نےحلف اٹھایا جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے 5 ارکان نے حلف اٹھایا۔

تحریک لبیک، مسلم لیگ ضیاالحق کے ایک ایک رکن نے حلف اٹھایا۔