نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جاتی امرا ءمیں مریم نواز سے ملاقات

نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جاتی امرا ءمیں مریم نواز سے ملاقات
نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جاتی امرا ءمیں مریم نواز سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جاتی امرا ءمیں مسلم لیگ (ن) کی نامزد وزیرِ اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کی۔
"جنگ" کے مطابق محسن نقوی نے مریم نواز کو وزیرِ اعلیٰ کے عہدے پر نامزدگی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کی پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ ایک روشن مثال ہے۔ یقین ہے مریم نواز پنجاب میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گی، پنجاب اور عوام کی بھلائی کے مشن میں میری معاونت آپ کو حاصل رہے گی۔
اس موقع پر مریم نواز نے محسن نقوی کی نگران وزیرِ اعلیٰ کے طور پر عوامی خدمات کو سراہا۔محسن نقوی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مریم نواز کو بریف بھی کیا۔مریم نواز نے کہا کہ آپ کے شروع کردہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔