این اے 48 سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد نواز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

این اے 48 سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد نواز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ ...
این اے 48 سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد نواز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے این اے 48 سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد نواز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف آزادی مارچ مقدمے کی سماعت کی، اس موقع پر اسد عمر اور علی نواز اعوان نے عدالت میں سرنڈر کیا جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ منسوخ کر دیئے۔

اسد عمر اور علی نواز اعوان اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے جبکہ طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر خرم نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔

علاوہ ازیں اسد عمر اور علی نواز اعوان نے مقدمے سے بریت کی درخواستیں بھی دائر کر دیں جس پر عدالت نے دلائل طلب کر کے سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی۔