امریکی صدر کے بیٹے کے خلاف تحقیقات پر صحافی برطرف، اہم فائلز سمیت دیگرسامان ضبط

امریکی صدر کے بیٹے کے خلاف تحقیقات پر صحافی برطرف، اہم فائلز سمیت دیگرسامان ...
امریکی صدر کے بیٹے کے خلاف تحقیقات پر صحافی برطرف، اہم فائلز سمیت دیگرسامان ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

امریکا(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا کے معروف میڈیا آﺅٹ لیٹ سی بی ایس نیوز نے بظاہر صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے حوالے سے ایک خبر پر تحقیق کی پاداش میں ایک صحافی کو برطرف کرکے اس کا سامان ضبط کرلیا ہے۔
ا±مت نیوز کے مطابق سی بی ایس نیوز نے (جس کا پیرنٹ ادارہ پیراماﺅنٹ گلوبل ہے) کیتھرین ہیرج سمیت مجموعی طور پر 20 ملازمین کو فارغ کیا ہے۔کیتھرین ہیرج آئین کی پہلی ترمیم سے متعلق ایک ایسی سٹوری پر کام کر رہی تھی جس میں صدر بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ اس کے لیپ ٹاپ کمپیوٹر کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
کیتھرین کے چیمبر میں موجودتمام اہم فائلز ادارے نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔ نیو یارک پوسٹ کو معلوم ہوا ہے کہ ہنٹر بائیڈن سے متعلق سارا مواد بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔سی بی ایس نیوز نے کیتھرین ہیرج کے ساتھ جو کچھ کیا ہے اس پر ملازمین مضطرب ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کیتھرین کا سامان تحویل میں لینے کا ادارے کو قانونی طور پر کوئی اختیار نہیں۔