مبینہ انتخابی دھاندلی: شارع فیصل پر احتجاج، پولیس کی شیلنگ، شدید ٹریفک جام

مبینہ انتخابی دھاندلی: شارع فیصل پر احتجاج، پولیس کی شیلنگ، شدید ٹریفک جام
مبینہ انتخابی دھاندلی: شارع فیصل پر احتجاج، پولیس کی شیلنگ، شدید ٹریفک جام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کی مختلف شاہراہوں پر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا جارہاہے۔

کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر احتجاج کےباعث نرسری سے ایف ٹی سی تک ٹریفک کی روانی شدید متاثر  ہے جبکہ کارساز پر بھی جے یو آئی، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کا احتجاج جاری ہے،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر شیلنگ کی جس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر مظاہرین نے ٹول پلازہ پر بھی احتجاج کیا جس سے کراچی حیدرآباد موٹر وے پر ٹریفک معطل ہوگئی۔

دوسری جانب شارع فیصل پر احتجاج کی وجہ سے مسافروں کو کراچی ائیرپورٹ پہنچنے میں دشواری کا سامناہے جس وجہ سے فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہواہے۔فلائٹ شیڈول متاثر ہونے سے کراچی سے دبئی، کراچی سے مسقط، کراچی سے لاہور اور  کراچی سے اسلام آبادکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔