متحدہ عرب امارات نے اہم ملک کا پورا شہر ہی خرید لیا، کتنے ارب ڈالرز میں پڑا؟

متحدہ عرب امارات نے اہم ملک کا پورا شہر ہی خرید لیا، کتنے ارب ڈالرز میں پڑا؟
متحدہ عرب امارات نے اہم ملک کا پورا شہر ہی خرید لیا، کتنے ارب ڈالرز میں پڑا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات نے مصر کا پورا شہر ہی خرید لیا جس کے 35 ارب ڈالرز ادا کرنا ہوں گے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مصر کے وزیراعظم مصطفیٰ مضبولی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت بطور ایڈوانس 15 ارب ڈالر ادا کرے گی جبکہ باقی رقم اگلے 2 ماہ میں فراہم کر دی جائے گی۔

راس الحکمہ مصر کا جدید شہر ہے جس میں سیاحوں کی دلچسپی کیلئے سیر گاہیں، صنعتی زونز، کشتی رانی کیلئے مخصوص علاقہ ، جامعات، بڑے سکول اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی موجود ہے۔ 

راس الحکمہ معروف تاریخی شہر سکندریہ کے مغرب میں 200 میل دور واقع ہے، یہ علاقہ سیاحوں میں خاصا مشہور اور اہم مقامات سے مزین ہے۔