خاتون نے کھانے کی بجائے آئی پیڈ مائیکرو ویو اوون میں پکا دیا تو پھر کیا ہوا؟

خاتون نے کھانے کی بجائے آئی پیڈ مائیکرو ویو اوون میں پکا دیا تو پھر کیا ہوا؟
خاتون نے کھانے کی بجائے آئی پیڈ مائیکرو ویو اوون میں پکا دیا تو پھر کیا ہوا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں خاتون نے غلطی سے اپنے بیٹے کا آئی پیڈ مائیکرو ویو اوون میں پکا دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خاتون کچن میں کام میں اتنی مصروف تھیں کہ انہوں نے بے خیالی میں کھانے کا سامان اوون میں رکھنے کی بجائے بیٹے کا آئی پیڈ رکھ کر مائیکروویو آن کر دیا۔ 

وہ کھانے پکانے میں اتنی مصروف تھیں کہ انہوں نے یہ تک نہیں دیکھا کہ جو اوون میں رکھا ہے اس کی اندر کیا حالت ہو رہی ہے۔ آخر جب اوون نے ٹائم پورا ہونے پر اطلاعی گھنٹی بجائی اور انہوں نے اوون کو دیکھا تو ان کے اوسان خطا ہوئے کہ وہ کوئی کھانے کی چیز نہیں بلکہ آئی پیڈ اندر رکھ چکی تھیں۔ اب جو انہوں نے آئی پیڈ کو باہر نکالا تو وہ واقعی 'پک' چکا تھا اور اب استعمال کے قابل نہیں رہا تھا۔ اب انہوں نے چارو ناچار بیٹے کو اطلاع دی جس پر اس نے اپنا غم کم کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -