نیوزی لینڈ کرکٹ کا سیکیورٹی وفد مارچ کے پہلے ہفتے پاکستان آئےگا، ٹیم کے دورے کا جائزہ لےگا

نیوزی لینڈ کرکٹ کا سیکیورٹی وفد مارچ کے پہلے ہفتے پاکستان آئےگا، ٹیم کے دورے ...
نیوزی لینڈ کرکٹ کا سیکیورٹی وفد مارچ کے پہلے ہفتے پاکستان آئےگا، ٹیم کے دورے کا جائزہ لےگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی وفد مارچ کے پہلے ہفتے پاکستان آئےگا۔
نجی ٹی وی" جیونیوز" نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وفد نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کا جائزہ لےگا، وفد میں نیوزی کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے ہیتھ ملز اور آزاد سیکیورٹی ماہر رگ ڈکسن شامل ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ وفد اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں انتظامات کا جائزہ لےگا، نیوزی لینڈکو اپریل کے وسط میں5 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ پنڈی سٹیڈیم اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، پہلے مرحلے میں3 میچ راولپنڈی میں کھیلے جانےکا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز کی رضا مندی سے جلد شیڈول کا اعلان متوقع ہے،عید الفطرکی وجہ سے نیوزی لینڈکا دورہ پاکستان 14 سے 28 اپریل تک ہوگا، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو کھیلے جانےکا امکان ہے۔

مزید :

کھیل -قومی -