ٹیکسلا: گرفتاری کے دوران پولیس کا ملزم کی ماں پر تشدد

ٹیکسلا: گرفتاری کے دوران پولیس کا ملزم کی ماں پر تشدد
ٹیکسلا: گرفتاری کے دوران پولیس کا ملزم کی ماں پر تشدد
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹیکسلا(ٖڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرفتاری کے دوران ملزم کی والدہ پر تشدد  کا واقعہ پیش آیا۔

 تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کچہری کے باہر پولیس کی جانب سے خاتون پر  تشدد کیاگیا،  سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم بصیر خان کو ٹیکسلا کچہری کے باہر پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی ، ملزم کی ماں بیٹے کی گرفتاری کے دوران آڑے آگئی تو پولیس اہلکار نے ماں کو تھپڑ مارے اور دھکے دیئے ، پولیس اہلکار ملزم بصیر کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔ 

مزید :

جرم و انصاف -