عامر خان  کا لال سنگھ چڈھاکو بنانے میں کئی غلطیوں کا اعتراف

عامر خان  کا لال سنگھ چڈھاکو بنانے میں کئی غلطیوں کا اعتراف
عامر خان  کا لال سنگھ چڈھاکو بنانے میں کئی غلطیوں کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عامر خان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے لال سنگھ چڈھا کو بنانے میں کئی غلطیاں کی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان نے لال سنگھ چڈھا کی ناکامی پر کھل کر اظہار خیال کیا اور کہا کہ میں نے فلم میں کئی غلطیاں کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناکامیاں سیکھاتی ہیں کہ آپ نے کیا اور کہاں غلطی کی، لال سنگھ چڈھا کی ناکامی نے مجھے سمجھا دیا کہ میں نے کہاں غلط کیا۔

ایک تقریب سے خطاب میں بالی ووڈ اداکار نے بتایا کہ اُن کی آخری فلم کی ناکامی نے انہیں جذباتی طور پر کافی تکلیف پہنچائی۔کہ مزے کی بات تو یہ ہے کہ فلم کی ناکامی کے بعد بھی کئی لوگوں نے اسے سراہا اور مجھے پیار دیا۔

عامر خان نے یہ بھی کہا کہ یہ فلم میرے دل کے کافی قریب تھی، کرینہ کپور سمیت پوری فلم کاسٹ نے کافی محنت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ فلم کی ناکامی سے دو چیزیں ہوئیں، ایک تو کافی عرصے بعد میری کوئی فلم فلاپ ہوئی، دوسری دلچسپ بات یہ کہ اس ناکامی کے بعد دوست احباب گھر آئے اور میری خیریت دریافت کی۔

بالی ووڈسٹار نے یہ بھی کہا کہ یہ تو الگ بات ہے، اصل چیز تو یہ ہے کہ ناکامی آپ کو سکھا کر جاتی ہے، میں جاننے میں کامیاب ہوا میں نے کہانی بیان کرنے میں کہا ں غلطی کی۔

لال سنگھ چڈھا 2022ء میں ریلیز ہوئی، جو 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم ٹام ہنکس کی کہانی سے ماخوذ تھی۔

مزید :

تفریح -