کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کا خدشہ

کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کا خدشہ
 کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹھٹھہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پربجلی کے بڑے بریک ڈاؤن سے دو  لائنیں پھٹ گئی۔

واٹرکارپوریشن کے حکام کے مطابق 72 انچ قطر کی پائپ لائنیں نمبر 5 اور دو بیک پریشر کے باعث پھٹی، ان لائنوں سے کراچی کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

واٹرکارپوریشن نے بتایا ہےکہ پائپ لائن پھٹنے سے پمپنگ سٹیشن کے 8 پمپ بند ہوگئے ہیں، واٹرکارپوریشن کے مطابق  پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کا خدشہ ہے۔تاہم متاثرہ پائپ لائنوں کا مرمتی کام شروع نہیں ہوسکا ہے۔