جے یو آئی کو شکست خیبر پختونخوا میں ہوئی، چیخیں سندھ سے آ رہی ہیں، پی پی رہنما کی کڑی تنقید

جے یو آئی کو شکست خیبر پختونخوا میں ہوئی، چیخیں سندھ سے آ رہی ہیں، پی پی رہنما ...
جے یو آئی کو شکست خیبر پختونخوا میں ہوئی، چیخیں سندھ سے آ رہی ہیں، پی پی رہنما کی کڑی تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ جے یو آئی (ف) کو شکست خیبر پختونخوا میں ہوئی مگر ان کی چیخیں سندھ سے آ رہی ہیں۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ووٹوں پر ڈاکہ خیبر پختونخوا میں پڑا مگر ان کی چیخیں سندھ میں سنائی دے رہی ہیں۔ پاکستان کی خاص طور پر خیبر پختونخوا کے عوام مولانا فضل الرحمان سے سوال پوچھتے ہیں کہ آپ کا بانی پی ٹی آئی سے جو معاہدہ ہوا اس کے سہولت کار کون تھے، کیا وہ بیرون ملک کے سہولت کار تھے یا اندرون ملک کے سہولت کار تھے۔ 

انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اور آپ کے پورے خاندان کو جس طرح خیبرپختونخوا اور ڈیرہ اسماعیل خان نے جس طرح مسترد کیا، آپ نے وہاں پر تو کوئی احتجاج نہیں کیا مگر سندھ میں جا کر احتجاج کر رہے ہیں۔ 

مزید :

قومی -