پنجاب کابینہ :پہلے مرحلے میں 15،پھر مزید 7 وزرا ءبنائے جائیں گے

پنجاب کابینہ :پہلے مرحلے میں 15،پھر مزید 7 وزرا ءبنائے جائیں گے
پنجاب کابینہ :پہلے مرحلے میں 15،پھر مزید 7 وزرا ءبنائے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کابینہ مرحلہ وارتشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی" جیو نیوز" نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پہلے مرحلے میں15 ارکان  اسمبلی کو وزراتیں دی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں مزید 7 وزراء حلف اٹھائیں گے۔ذرائع مسلم لیگ( ن) نے بتایاکہ کابینہ میں شامل تمام وزراء کی پرفارمنس کا آڈٹ ہوگا۔
ذرائع مسلم لیگ( ن) کا کہنا ہے کہ(ن )لیگ میں شامل ہونے والے بعض آزاد ارکان کوبھی کابینہ میں شامل کیاجائیگا۔