سنی اتحاد کونسل نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر آئینی قرار دیدیا

سنی اتحاد کونسل نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر آئینی قرار دیدیا
سنی اتحاد کونسل نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر آئینی قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سنی اتحاد کونسل نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر آئینی قرار دیدیا۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کاکہنا ہے کہ ہماری مخصوص نشستوں کے بغیرپنجاب اسمبلی کا اجلاس غیرآئینی ہے،ہمارے اراکین اسمبلی کو اسمبلیوں میں پہنچنے سے روکا جارہا ہے،مخصوص نشستوں کے بغیر پنجاب اسمبلی کی کارروائی نہیں چلنے دیں گے،ہمیں اسمبلیوں میں جانے سے روکا گیا تو نتائج غیر جمہوری ہوں گے،23ہزار ووٹ لیکردھاندلی سے جیتنے والی مریم نواز وزیر اعلیٰ بننے کی اہل نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم اقبال کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکنے والے عناصر باز رہیں،ملک کو ڈاکوؤں اور مینڈیٹ لٹیروں کے سپرد نہیں کیا جاسکتا،شریف خاندان کرپشن کا بے تاج بادشاہ ہے،شریف خاندان نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کیا، نگران حکومتیں پر امن اور شفاف الیکشن کروانے میں ناکام رہی۔