مجسٹریٹ کا تھانے پرچھاپہ، پولیس کی غیر قانونی حراست سے متعدد سیاسی کارکن رہا کروادیئے

مجسٹریٹ کا تھانے پرچھاپہ، پولیس کی غیر قانونی حراست سے متعدد سیاسی کارکن ...
 مجسٹریٹ کا تھانے پرچھاپہ، پولیس کی غیر قانونی حراست سے متعدد سیاسی کارکن رہا کروادیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں سیشن جج کے حکم پر مجسٹریٹ نے آرام باغ تھانے پر چھاپہ مارا کربغیر مقدمہ گرفتار سیاسی کارکنان کو رہا کروا دیا گیا۔

24 نیوز کے مطابق کارکنوں کو جے ڈی اے کے احتجاج سے حراست میں لیا گیا تھا اور سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ان کی گرفتاری کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی،جس بناء پر عدالت نےڈیوٹی مجسٹریٹ کو آرام باغ سٹیشن پر چھاپے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم کے مطابق ڈیوٹی مجسٹریٹ نے چھاپا مار کر دس سے زائد سیاسی کارکنان کو رہا کروایا۔اس حوالے سے عدنان مہر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ آج دھرنے سے جی ڈی اے کے کارکنان کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا اور کارکنان کو بغیر روزنامچہ انٹری کے حراست میں رکھا گیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ فوراً درخواست دائر کی گئی جس پر مجسٹریٹ نے کارروائی کرتے ہوئے جی ڈی اے کے کارکنان کو رہا کروایا۔