جے یو آئی( ف) کے کراچی میں احتجاج پر پیپلزپارٹی کاردعمل

جے یو آئی( ف) کے کراچی میں احتجاج پر پیپلزپارٹی کاردعمل
جے یو آئی( ف) کے کراچی میں احتجاج پر پیپلزپارٹی کاردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)   شہر قائد میں جے یوآئی (ف )کےمبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج پر پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علماء اسلام (ف) کی قیادت کو ہدف تنقید بنالیا۔

ایک بیان میں کہا کہ الیکشن خیبر پختونخوا (کے پی) میں ہارے ہیں اور چیخیں سندھ میں سنائی دے رہی ہیں،مولانا فضل الرحمان بتائیں پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ آپ کو اور آپ کےخاندان کو کے پی کے عوام نے ریجیکٹ کیا، اس پر احتجاج کیوں نہیں کیا۔