(ن) لیگ کے ملک احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ،حلف اٹھالیا

(ن) لیگ کے ملک احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ،حلف اٹھالیا
(ن) لیگ کے ملک احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ،حلف اٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک احمد خان پنجاب اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے، انتخاب میں 327 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا، ان کو 225  ووٹ ملے ۔سپیکر کے عہدے کیلئے مسلم لیگ (ن) کےملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کے احمد خان بھچر مدمقابل  تھے.سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بچھر نے 96ووٹ لیے۔

ملک احمد خان کی جیت کا اعلان ہوتے ہی ایوان نعروں سے گونج اٹھا۔ انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھالیا،سابق سپیکر سبطین خان نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔