لیسکونےڈیفالٹرز اور بجلی چوروں سے کتنے ارب روپےکی ریکوری کرلی؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

لیسکونےڈیفالٹرز اور بجلی چوروں سے کتنے ارب روپےکی ریکوری کرلی؟ جان کر آپ ...
لیسکونےڈیفالٹرز اور بجلی چوروں سے کتنے ارب روپےکی ریکوری کرلی؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(طیبہ بخاری سے)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)نے ڈیفالٹرز  اور بجلی چوروں سے 160روزمیں اڑھائی ارب سے زائدکی ریکوری کرلی.لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر  جاری مہم کےدوران  بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرزسے وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔ لیسکو حکام نے 160 روز سے جاری ریکوری مہم کے دوران مجموعی طور پر85066 ڈیفالٹرز سے2ارب55 کروڑ روپے کی وصولی کی۔

 نادرن سرکل میں 12017 ڈیفالٹرز سے364.20 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 10866 ڈیڈڈیفالٹرز سے605.95 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سینٹرل سرکل میں 9627 ڈیفالٹرزسے338.97ملین اور ساؤتھ سرکل میں 5010ڈیفالٹرز سے142.70ملین کی ریکوری کی گئی۔

 ننکا نہ سرکل میں 7486ڈیفالٹرزسے208.09ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 10336ڈیفالٹرز سے382.20ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 13585ڈیفالٹرز سے160.26ملین جبکہ قصور سرکل میں 16139ڈیفالٹرزسے351.13ملین کی ریکوری کی گئی۔
مہم کے 160 ویں روز401 ڈیفالٹرز سے6.68ملین کی وصولی کی گئی ہے۔ لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں55ڈیڈڈیفالٹرز سے0.98ملین اورایسٹرن سرکل میں 51 ڈیڈڈیفالٹرز سے1.33 ملین کی ریکوری کی۔  سینٹرل سرکل میں 44ڈیفالٹرزسے0.81ملین اور ساؤتھ سرکل میں 24ڈیفالٹرز سے0.44ملین کی ریکوری کی۔اسی طرح تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ ننکا نہ سرکل میں 28ڈیفالٹرزسے0.41ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 45ڈیفالٹرز سے0.70ملین کی ریکوری کی۔ اوکاڑہ سرکل میں 53ڈیفالٹرز سے0.41ملین جبکہ قصور سرکل میں 101ڈیفالٹرزسے1.60ملین کی ریکوری کی گئی۔

 چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔