آئی سی سی نے افغانستان کے گرباز اورسری لنکن کھلاڑی ہسارنگا کو سزائیں سنادیں

آئی سی سی نے افغانستان کے گرباز اورسری لنکن کھلاڑی ہسارنگا کو سزائیں سنادیں
آئی سی سی نے افغانستان کے گرباز اورسری لنکن کھلاڑی ہسارنگا کو سزائیں سنادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےکوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر افغان کرکٹررحمان اللّٰہ گرباز پر جرمانہ جبکہ سری لنکا کے ونندو ہسارنگا پر جرمانے کے ساتھ پابندی عائد کردی۔ 

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ وانندر ہسارنگا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ 2.13 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے،ہسارنگا پر 24 مہینوں میں 5 ڈی میرٹ پوائنٹس ہونے پر پابندی عائد کی گئی۔وانندو ہسارنگا کو 5 ڈی میرٹ پوائنٹس ہونے پر 2 انٹرنیشنل میچز کی پابندی لگا دی گئی۔ پابندی کے ساتھ ہسارنگا کو میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی کیا گیا۔وانندو ہسارنگا نے میچ کے اختتام پر ایمپائر کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔افغان کھلاڑی رحمان اللّٰہ گرباز کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق رحمان اللّٰہ گرباز کو ایمپائر کے فیصلے کو نہ ماننے پر جرمانہ کیا گیا۔

مزید :

کھیل -