پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے5مشکوک افراد گرفتار

پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے5مشکوک افراد گرفتار
پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے5مشکوک افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے پانچ مشکوک افراد کو پولیس نےحراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق پانچوں افراد نے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کیا تھا، پانچوں افراد کو تھانہ سول لائن منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ زیرحراست ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔ 

واضح رہے کہ جس وقت مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا تو اس وقت پنجاب اسمبلی کا دوسرا اجلاس ہو رہا تھا۔اجلاس میں نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی اور مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد احمد خان اسپیکر منتخب ہوگئے۔اس موقع پر نامزد وزیرعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ایوان میں موجود تھیں جنہوں نے ووٹ بھی کاسٹ کیا۔

مزید :

قومی -